وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے بجلی کے ترسیل کے نظام کو اپ گریڈ نہیں کیا، پاورجنریش کرنا ہی اہم کام نہیں تھا، بجلی گرڈ اسٹیشن تک پہنچانا بھی ضروری تھا۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ شہباز شریف کی رنگ بازی ،شو بازی اور اداکاری سے قوم واقف ہے۔
انہوں نے کہا کہ لودشیڈنگ سےمتعلق شہباز شریف نے نئے جھوٹ کا پٹارہ کھولا ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے مہنگی بجلی کے معاہدوں کو ازسرنو ریوائس کیا ہے، بجلی ترسیل نظام کو بہتر بنانے پر 10 ارب روپے خرچ کئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی عدم فراہمی میں پانی کی نکاسی کیلئے دوجنریٹر لگائے ہیں جبکہ 14 لاکھ گیلن بارش کا پانی انڈر گراؤنڈ ٹینک میں ذخیرہ کیا گیا ہے۔