• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف حادثات و واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوگئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں چھت سے گر کر 2نوجوان جاںبحق اور ٹریفک حادثے میں ٹریفک پولیس کے افسر سمیت 2 زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی دارالعلوم کراچی میں زیر تعمیرعمارت کی تیسری منزل سےچھت بھرائی کی لفٹ سے گرکر 2 مزدور شدید زخمی ہو گئے ،جنھیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں دوران علاج 21سالہ آصف ولد عبدالقادر جاںبحق جبکہ 43 سالہ اقبال ولد بہاول بخش زخمی ہو گیا ، سائیٹ ایریا حبیبِ بینک چورنگی کے قریب کمپنی میں کام کے دوران چھت سے گر کر ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا،جس کی لاش عباسی اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت18 سالہ کاظم ولد اسلم کے نام سے ہوئی ہے ۔ فیڈرل بی صنعتی ایریا تھانے کی حدود سہراب گوٹھ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے گلبرگ ٹریفک سیکشن کے اے ایس آئی 40 سالہ ارشد ولد وارث علی خاں زخمی ہو گیا،جسے قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

تازہ ترین