لاہور (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے یوم شہدائے کشمیر پر اپنے بیان میں شہدائے کشمیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم شہدا کشمیر یوں کی بہادری کی ناقابل فراموش داستان کا انمٹ باب ہے، انگریز سامراج کی طرح بھارت کے غاصبانہ قبضے کو بھی ذلت آمیز شکست ہوگی اور آزادی کا سورج طلوع ہوکر رہے گا 13 جولائی 1931 کو 21کشمیریوں کو گولیاں برسا کر بے رحمی سے شہید کیاگیا اوردرجنوں کو زخمی کیاگیا ،سری نگر سینٹرل جیل کے صحن میں یہ قتل عام ہوا ، ان کشمیریوں کا جرم آزادی اور اسلام سے محبت تھی ۔