• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان مسئلے کا حل پیسہ ڈالنا نہیں سیاسی ہے، رضا ربانی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )پی پی رہنما رضا ربانی کا کہناہےکہ بلوچستان مسئلے کا حل پیسہ ڈالنا نہیں سیاسی ہے،پی ٹی آئی رہنما شہزاد وسیم کاکہناہےکہ عوام کی محرومی دور کر نے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے، غفور حیدری کاکہناہےکہ جان بوجھ کرصوبہ پسماندہ رکھا گیا ،طاہر بزنجو کاکہناہےکہ مالک بلوچ، محمود اچکزئی، اسفند یار بلوچستان کا مسئلہ حل کرنیکی صلاحیت رکھتے ہیں۔ایوان بالا(سینیٹ) میں بلوچستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا ہےکہ بلوچستان مسئلے کا حل پیسہ ڈالنا نہیں سیاسی ہے،بلوچستان کے ساتھ اچھا سلوک کرنا ہوگا، اسلام آباد کو کس نے حق دیا کہ وہ یہاں بیٹھ کر بلوچستان کا بجٹ بنائے ، 50 فیصد اونر شپ بلوچستان اور 50 فیصد وفاق کی ہو نی چاہئے، سوئی گیس سمیت دیگر معدنیات کی رائلٹی بھی بلوچستان کو ملنی چاہئے ،فیڈرل سروسز میں بلوچستان کا کوٹہ ہونا چاہئے ،چیئرمین سینیٹ کو اپنا رول ادا کرنا ہوگا، بلوچستان پر سینیٹ کی ہول کمیٹی بلائیں،تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلائیں سینیٹ اپنا کردار ادا کرے ،قائد ایوان شہزاد وسیم نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں بلوچستان کی محرومی دور کر نے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ، چند روز قبل عمران خان گوادر گئے اور سی پیک سے ملحقہ منصوبوں کا افتتاح ہوا731ارب روپے کے وفاقی حکومت نے منصوبے شروع کئے ہیں 131 ارب روپے کے منصوبے جلد مکمل ہونے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین