• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الطاف حسین سمیت 20ایم کیو ایم رہنمائوں کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت 20سے زائد رہنمائوں کے 4جون کیلئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد سمیت 20سے زائد رہنمائوں کے اشتعال انگیز تقریر اور سہولت کاری کے 23مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہیں جس میں رئوف صدیقی، وسیم اختر، قمر منصور اور خواجہ اظہارالحسن ضمانت پر ہیں۔ عدالت نے سماعت 4جون کیلئے ملتوی کرتے ہوئے مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر جاری کردیئے۔
تازہ ترین