• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کا سودا کرنیوالوں کو تاریخ معاف نہیں کرے گی، سراج الحق

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ کشمیر کا سودا کرنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی ۔کشمیر کو الگ صوبہ بنانے کے منصوبے بنانے والے جان لیں کہ ایسا نہیں ہونے دیں گے ۔ پی ٹی آئی ، پی پی او ر نون لیگ کو کبھی احساس نہیں ہوا کہ کشمیریکس کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ کشمیری نوجوان بے روزگار ہے ، مہنگائی اور غربت نے خطے میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔ 25 جولائی کو کشمیری” ترازو“ کے نشان پر مہر لگائیں ۔ اقتدار میں آئے تو کشمیریوں کو ان کے حصے کی رائلٹی ملے گی ۔ صحت اور تعلیم کی سہولتوں کے در وازے ہر عام و خاص پر یکساں کھولیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مظفر آباد میں یوم شہدائے کشمیر کے حوالے سے منعقدہ کشمیر بچاؤ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر خالد محمود و دیگر قائدین نے بھی شرکاءسے خطاب کیا۔

تازہ ترین