• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استحقاق بل کی صحافیوں سے متعلق متنازع شقیں واپس لے لیں، پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ جنگ ) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں استحقاق ترمیمی بل منظور کرلیا گیا جس کے تحت استحقاق بل میں موجود صحافیوں سے متعلق متنازعہ شقیں واپس لے لی گئیں۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ صحافیوں کے تحفظات دور کر کے استحقاق ترمیمی بل کے تحت ایکٹ سے صحافیوں سے متعلق شقوں کو نکال دیا اور استحقاق ایکٹ کا اطلاق اب صحافیوں پر نہیں ہوگا، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافی استحقاق ایکٹ کی شقوں سے مستثنیٰ ہونگے۔ یہ ترمیمی بل ایوان میں اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی خصوصی ہدایت پر مسلم لیگ ق کے ساجد احمد خان بھٹی نے پیش کیا۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹس(PUJ) کے صدر قمرالزمان بھٹی،سینئر نائب صدر محسن علی،نائب صدر محمد بابر، جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن،سینئر جوائنٹ سیکرٹری عطیہ زیدی، جوائنٹ سیکرٹری طارق حسن، خزانچی ندیم شیخ اور ایگزیکٹو کونسل نے مشترکہ بیان میں پنجاب اسمبلی کی جانب سے ’ممبرز تحفظ استحقاق بل‘میں شامل صحافیوں کے خلاف تمام شقیں ختم کرنے پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کی قیادت میں بننے والی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کومبارکباد پیش کی ہے۔صدر پی یو جےقمرالزمان بھٹی اور ایگزیکٹو کونسل نے کالے قانون کے خاتمے پر سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے صحافی دشمن کالے قانون کے خاتمے میں نہ صرف اہم کردار ادا کیا بلکہ ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کردیا کہ وہ صحافی برادری کے سچے خیرخواہ ہیں۔

تازہ ترین