• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ سے پانچویں نمبر کے جج کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کا فیصلہ موخر

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل کے وائس چیرمین قاسم علی گاجزئی چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی ایوب ترین چئیرمین بین الصوبائی رابطہ کمیٹی راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ چئیرمین ہیومن رائٹس امان اللہ کاکڑ نے سپریم جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ سے پانچویں نمبر جج کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کے فیصلے کو موخر کیا جو کہ خوش آئند ہے جس سے عدلیہ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آج کا فیصلہ وکلاء تنظیموں کے بھر پور جدوجہد کا نتیجہ ہے پاکستان بار کونسل اور تمام صوبائی بار کونسلز اور بار باڈیز مبارک باد کے مستحق ہیں بیان میں کہا کہ ملک گیر وکلاء تنظیموں نے ہمیشہ ملک کے اندر آئین و قانون کی بالادستی آزاد عدلیہ کیلئے جدوجہد کی وکلاء کے قربانیوں کے بدولت ملک میں آئین بحال رہا بیان میں کہا کہ جسٹسں قاضی فائز عیسی کے خلاف حکومتی ریفرنس کے خلاف ملک گیر وکلاء تنظیموں نے احتجاج کی جس کی جدوجہد کے بدولت قاضی فائز بحال ہوا بیان میں کہا کہ آج ایک بار پھر وکلاء تنظیموں نے سندھ سے پانچویں نمبر پر جحج کو سپریم کورٹ میں تعنات کرنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا جس کے خلاف آج ملک گیر احتجاج بھی کیا آج سپریم جوڈیشل کمیشن نے تاریخ ساز فیصلہ دیکر وکلاء تنظیموں کے موقف کی تائید کی بیان میں کہا کہ بلوچستان بار کونسل دیگر وکلاء تنظیموں کے ساتھ ملکر ملک کے اندر آزاد خود مختار عدلیہ آئین کی بالادستی قانون کی حکمرانی پارلیمنٹ کی سپرمیسی کیلئے اپنا جدوجہد جاری رکھے گی۔
تازہ ترین