ایران میں نوجوانوں میں شادی کی ترغیب کیلئے سرکاری طور پر ایک ڈیٹنگ ایپ ’ہمدان‘ متعارف کروائی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی حکومتی تنظیم طبیان کلچر انسٹیٹیوٹ کی جانب سے تیار کردہ ڈیٹنگ ایپ کا نام فارسی زبان کے لفظ ’ہمدان‘ سے منسوب کیا گیا ہے جس کا مطلب ’ساتھی‘ کے ہیں۔
ایران میں پہلے سے بھی کئی ڈیٹنگ ایپس ہیں لیکن ’ہمدان ‘ ایک ایسی پہلی ایپ ہے جسے سرکاری طور پر منظور کیا گیاہے۔
ایپ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے غیر شادی شدہ مَردوں کے لیے مستقل اور صرف ایک شادی کے لیے موزوں رشتہ تلاش کرے گی۔