پشاور بی آر ٹی منصوبے میں مسافروں کو پارک اینڈ رائڈ کی سہولت فراہم نہ کی جا سکی۔
منصوبے کے تحت چمکنی، ڈبگری اورحیات آباد میں شہریوں کو پارک اینڈ رائڈ کی سہولت فراہم کرنا تھی، پارک اینڈ رائڈ کی سہولت نہ ہونے سے شہری پرائیویٹ پارکنگ میں گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہیں۔
پرائیویٹ پارکنگ میں شہریوں سے 50 روپے گاڑی اور 30 روپے موٹرسائیکل وصول کیے جا رہے ہیں۔
ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ پارک اینڈ رائڈ کے لیے کام جاری ہے پی ڈی اے سست روی کا مظاہرہ کررہی ہے، جلد تینوں کمرشل پلازوں سمیت پارک اینڈ رائڈ تیار ہوگی۔