پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا بیان انتشار کی سیاست اور نفرت کو ہوا دینےکے مترادف ہے، علی امین گنڈاپور نفرت اگل رہے ہیں، وہ اپنا قد کاٹھ دیکھ کر بات کریں۔
وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بیان پر پیپلز پارٹی کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان کو بھرپور جواب دینا اچھے طریقے سے آتا ہے، شہید بھٹو پر تنقید سے قبل تحریک انصاف اپنے گریبان میں جھانکے۔
نفیسہ شاہ نے کہا کہ کشمیر کا سودا کس نےکیا؟ مودی کی جیت کو کشمیر کا حل کس نے قرار دیا؟، ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے قائد عوام کے خلاف بیان سے حقاق کو نہیں چھپایا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ سیلیکٹڈ حکومت حقائق کا سامنا کرنے کی بجائے غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹتی ہے۔