اداکارہ عفت عمر کی 21 سال پرانی تصویروں نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔
عفت عمر نے 21 سال پہلے 19 سال کی عمر میں لی گئیں تصویریں شیئر کردیں۔
انہوں نے اپنی 19سال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شاعرانہ انداز اپنایا اور لکھا کہ’ کس نے کہا تھا اس کی نظر سے کلام کر، دل اب تو تیرے ہاتھ سے نادان جائے گا۔‘
40 سالہ عفت عمر نے اپنی ایک اور پُرانی تصویر شیئر کی اور یہ کیپشن لکھا۔
شہزادی تجھے کون بتائے تیرے چراغ کدے تک
کتنی محرابیں پڑتی ہیں کتنے دَر آتے ہیں
واضح رہے کہ بے باک انداز رکھنے والی عفت عمر نے اس سے قبل پاکستانی انڈسٹری میں اقرباپروری کے خلاف آواز بلند کی تھی۔
بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد سے بھارت میں بالی ووڈ اقربا پروری کے خلاف آواز اُٹھائی جارہی ہے اور ناصرف بھارتی فنکار اس کے خلاف بول رہے ہیں بلکہ پاکستانی فنکار بھی بالی ووڈ کی کچھ نامور شخصیات کو سوشانت کی خودکشی کی وجہ قرار دیتے نظر آئے۔
ایسے میں پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر کی جانب سے ایک پیغام سامنے آیا جس میں اُنہوں نے پاکستان شوبز انڈسٹری میں پائی جانے والی اقربا پروری کے بارے میں بات کی ہے۔
ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے عفت عمر نے لکھا تھا کہ ’پاکستانی انڈسٹری کے فنکار بھارتی فلم ساز کرن جوہر کے ٹی وی شو ’کافی وِد کرن‘ کی خبریں تو سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں اور ان کے خلاف بول بھی رہے ہیں لیکن آپ کی اپنی انڈسٹری میں ہونے والی اقربا پروری کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟