• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونی لیور کی جانب سے پلاسٹک کی ری سائیکلنگ کے لئے جگہ کا انتخاب

کراچی (جنگ نیوز )یونی لیور پاکستان نےپارکس اینڈ ہارٹیکلچرڈپارٹمنٹ،کے ایم سی کے تعاون سےپاکستان میں پلاسٹک کی ری سائیکلنگ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے فریئر گارڈن میں ایک عوامی جگہ کا انتخاب کیا۔یونی لیور نے 2030؍تک خود کو زیادہ پلاسٹک جمع کرنے،ری سائیکل کرنے اور دوبارہ تخلیق کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔عوامی جگہ پرپلاسٹک کو ری سائیکل کر نے اور دوبارہ بنانےکی مسلسل کوششوں کے ایک حصے کے طور پرتشکیل دیا گیا ہے۔یہ پلاسٹک 2021؍میں پورے پاکستان میں 20؍لاکھ کلو پلاسٹک کو ری سائیکل کرنے کے لئے یونی لیور کی جاری وابستگی کے حصے کے طور پر اکٹھا کیا گیا ہے۔

تازہ ترین