• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں امن اور تحفظ ہوگا تو ہمارے مقاصد آگے بڑھیں گے، شاہ محمود

تاشقند(ایجنسیاں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن اور تحفظ ہو گا تو ہمارے مقاصد آگے بڑھیں گے، پاکستان عنقریب افغان لیڈرشپ کے اہم لوگوں کو اسلام آباد آنے کی دعوت دے رہا ہے‘نئی دہلی کا راستہ سری نگر سے جاتاہے۔

بھارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقدامات واپس لے تب ہی اس سے بات ہو سکتی ہے‘وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ازبکستان کے پہلے دن 453 ملین ڈالر ( تقریباً 72ارب روپے )کے معاہدے ہوئے ہیں ۔

گزشتہ روز تاشقندمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہم دو تین معاہدے کرنے جارہے ہیں جس سے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت اور آمد و رفت میں اضافہ ہو گا، چاہتے ہیں کہ پاکستان کی خطے کے ساتھ روابط بڑھیں،خواہش ہے کہ افغانستان کی تمام لیڈرشپ کے ساتھ رابطے بڑھیں، ہم افغانستان کے بارے میں پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔

ہم پوری کوشش کر رہے ہیں اور ہماری جستجو جاری ہے، امید ہے اس میں مثبت پیشرفت ہو گی، بنیادی ذمہ داری افغانوں پر ہے، ہم تو سہولت کاری کر رہے ہیں، ہم امن کے لیے جو کردار ادا کر سکتے ہیں کر رہے ہیں۔

تازہ ترین