مظفرآباد(ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نےکہا ہےکہ عمران خان نے اڈے دینے سے انکار کیا تو بلاول بھٹو سی وی لےکر امریکا پہنچ گئے۔آزاد کشمیر کے علاقے پٹہکہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرادسعید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دنیا کے سامنے کشمیر کا مقدمہ لڑا اور ان لوگوں نے راجیو گاندھی کواسلام آباد بلایا توسڑکوں سے کشمیر کے بورڈ ہٹادیے، عمران خان نے اڈے دینےسے انکارکیا تو یہ سی وی لیکرپہنچ گیاکہ میں خدمت کیلئے تیار ہوں۔