• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان میں اہم اور حساس مقامات پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

مردان(نمائندہ جنگ)مردان میں اہم اور حساس مقامات پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا اہم شاہراہوں پر پولیس کے ناکے قائم کر دئیے گئے جبکہ موبائل پٹرولنگ اور پیدل گشت میں بھی اضافہ کردیا گیاہے اس حوالے سے ایس پی آپریشن شفیع اللہ گنڈاپور نے مردان پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ ڈی آئی جی مردان محمد طاہر نے پولیس افسران اور نوجوانوں کو سختی سے ہدایات جاری کی ہے کہ وہ شریف شہریوں کے ساتھ اچھے روئیے سے پیش آئیں اور اگر کسی بھی پولیس آفیسر نے شریف شہریوں کے ساتھ بد تمیزی کی یا غیر اخلاقی رویہ اپنایا تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی انہوں نے جرائم پیشہ افراد کو خبر دار کیا کہ وہ توبہ تائب ہو کر شریفانہ زندگی گزاریں یا پھر بوریا بستر گول کرکے علاقہ چھوڈ دیں بصورت دیگر جرائم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا انہوں نے پولیس اہلکاروں کو بھی خبر دار کیا کہ اگر کوئی اہلکار رشوت لیتے ہوئے یا بد عنوانی میں پکڑا گیا تو ان کے خلا ف بھی سخت قانونی کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ناکہ بندی کے دوران سات مجرمان اشتہاریوں کو گرفتا ر کئے گئے اور اس دوران 19پستول ایک کلاشن کوف 347مختلف بور کے کارتوس 4611گرام چرس اور غیر رجسٹر ڈ188موٹر سائیکلیں بر آمد کرکے تحویل میں لئے گئے۔قبل ازیں ایس پی آپریشن شفیع اللہ گنڈا پور نے مردان پریس کلب کے سکیورٹی کا بھی جائیزہ لیا اور فوری طور پر پولیس نفری بڑھانے کے بھی احکامات جاری کئے گئے۔
تازہ ترین