پاکستان نے 30 مختلف افغان مندوبین کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ افغان امن کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ان مندوبین کو اسپیشل پرواز کے ذریعے کل اسلام آباد لایا جائے گا، افغانستان میں تعینات پاکستان کے سفیر منصور خان ان مندوبین کے ساتھ ہوں گے۔
افغان اعلیٰ قومی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللّٰہ عبداللّٰہ کو بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، سابق افغان صدر حامد کرزئی کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
حزبِ اسلامی کے رہنما گل بدین حکمت یار بھی کانفرنس میں شرکت کریں گے، اسپیکر ولیسی جرگہ میر رحمٰن رحمانی کو بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
چیئرمین ماسود فاؤنڈیشن احمد ولی، سابق نائب صدر احمد ضیاء مسعود سمیت کئی مندوبین کو بھی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
کانفرنس 3 روز جاری رہے گی جس کی کارروائی اِن کیمرا ہو گی، کانفرنس سے وزیرِ اعظم عمران خان بھی خطاب کریں گے۔
دوسری جانب طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں منعقدہ افغان امن کانفرنس میں طالبان لیڈرز کو مدعو نہیں کیا گیا۔