مردان (نامہ نگار ) مردان کے نواحی گاوں پلو ڈھیری میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق پلو ڈھیری میں موسی ولد ملک تاج کی شادی کے موقع پر ہوائی فایرنگ ہو رہی تھی جس کے نتیجے میں تیرہ سالہ ابو بکر صدیق ولد واجد علی لگ کر جاں بحق جبکہ بارہ سالہ انعام اللہ ولد محمد نواب زخمی ہو گیا جاں بحق ہو نے والے بچے کے والدواجد علی نے ملزمان نایاب ولد ارشد اور ککے ولد حضرت جمال کے خلاف مقدمہ درج کرلیا.