• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج وزیراعظم بھارت کی آنکھوں کے آنکھیں ڈال کر کھڑا ہے، اسد عمر



 وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج وزیراعظم بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کھڑا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نواز شریف جب وزیر اعظم بنے تو کشمیریوں کے قاتل کو گھر پر بلایا۔

اسد عمر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ رشتہ برابر ی کا ہونا چاہیے، سر جھکا کر کھڑے نہیں ہوسکتے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت آئے گی، آزاد کشمیر کا ہیومن انڈیکس پاکستان میں ہر جگہ سے زیادہ ہے، عمران خان نے جب کال دی ہماری ٹیم پی ٹی آئی ہمیشہ سرگرم رہی۔

اسد عمر نے کہا کہ ویکسین نہیں لگے گی تو ہم نارمل زندگی کی طرف واپس نہیں جاسکتے، کشمیر الیکشن موخر کرنے کی درخواست کے باوجود موخر نہیں کیے گئے، الیکشن میں مظفر آباد میں کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد سے بھی بڑھ گئی، کشمیر میں کورونا کے کیسز کا بڑھنا خطرناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان خود بھی کام کرتا ہے دوسروں سے بھی کام لیتا ہے، گلگت میں کامیابی کے بعد ہم وہاں تاریخی ترقیاتی کام کروارہے ہیں، کشمیر میں بھی پی ٹی آئی حکومت آئے گی ان سے بھی مل کر کام کریں گے۔

 اسد عمر نے کہا کہ بھارتی اخبار میں کہا گیا پاکستان کا وزیراعظم مقبوضہ کشمیر میں مقبول ہے، نواز شریف اپنے گھر کی شادی میں مودی کو بلاتا ہے، بھارت بڑی طاقت ہے تو پاکستان بھی ایٹمی ملک ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر کے عوام کو جب تک جائز حق نہیں مل جاتا پیچھے نہیں ہٹیں گے، آپ کے پاس ایسا لیڈر ہے جو پاکستان میں ہر خطے میں ترقی دیکھنا چاہتا ہے، وزیراعظم کی خواہش ہے کشمیر میں خصوص توجہ دی جائے۔

تازہ ترین