• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان سفارتخانے نے اطلاع دی کہ افغان سفیر کی بیٹی پر کار میں سوار ہوتے وقت حملہ کیا گیا، دفتر خارجہ


ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز افغان سفارتخانے نے اطلاع دی کہ افغان سفیر کی بیٹی پر کار میں سوار ہوتے وقت حملہ کیا گیا، واقعے کی اطلاع پر فوری اسلام آباد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ اور سیکیورٹی حکام سفیر اور ان کےاہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ اور سیکیورٹی حکام اس معاملے میں مکمل تعاون فراہم کر رہے ہیں، ملزمان کا سراغ لگانے اور انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان سفیر اور ان کے اہل خانہ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، سفارتکاروں ان کے اہل خانہ کی سیکیورٹی کے لیے پرعزم ہیں، اس طرح کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

تازہ ترین