• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے آزاد کشمیر چھوڑدیا


وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے آزاد کشمیر چھوڑ دیا، آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے انہیں وہاں سے نکلنے کا حکم دیا تھا۔

 وزیراعظم عمران خان کے ساتھ جلسے سے خطاب کے بعد وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے حکم پر انتخابی مہم چھوڑ کر وہاں سے روانہ ہوگئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے وفاقی وزیر امور کشمیر کو کشمیر بدر کرنے کا حکم دیا تھا۔

چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے علی امین گنڈا پور کو چیف الیکشن کمشنر کا تحریری حکم پہنچایا۔

علی امین گنڈا پور پر انتخابی مہم کے دوران رقم کی تقسیم اور اسکیموں کے اعلان کا الزام تھا۔

 وفاقی وزیر علی امین نے کہا وہ قانون کی حکمرانی کے لیے الیکشن کمیشن کا حکم بطور احتجاج تسلیم کر رہے ہیں۔

تازہ ترین