ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سال 1997 میں فلم ’پردیس‘ سے بولی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی مہیما چودھری کا نام ایک وقت ٹینس پلیئر لینڈر پیس کے ساتھ سرخیوں میں تھا، لیکن سال 2016 میں لینڈر پیس نے اداکارہ کو اس وقت دھوکہ دیا جب وہ اپنی فلم ’ڈارک چاکلیٹ‘ کے پرموشن میں مصروف تھیں۔مہیما چودھری کی زندگی میں یوں تو کئی اتار چڑھاو آئے، لیکن کچھ ذاتی تجربات نے انہیں گہرا سبق دیا۔ ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ لینڈر پیس کی ریا پلئی کے ساتھ بڑھتی قربت کے سبب دونوں کے رشتے میں دراڑآگئی۔ انہوں نےکئی سال بعد اپنے اس درد کو بیاں کرتے ہوئے کہا تھاکہ ’وہ شاید ایک بہترین ٹینس کھلاڑی ہیں، لیکن انہوں نے میرے ساتھ فیئر نہیں کھیلا‘۔مہیما چودھری نے کہا تھا کہ میرے لئے یہ یقیناً حیران کرنے والا نہیں تھا۔ جب مجھے پتہ چلا کہ وہ کسی اور کے ساتھ گھوم رہے ہیں۔ بھاری لہجے میں انہوں نے کہا کہ ان کے جانے کا میری زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑا اور مجھے فائدہ یہ ہوا کہ میں ایک شخص کے طور پر میں اور زیادہ سمجھدار اور سنجیدہ ہوگئی۔ مجھے لگتا ہے کہ اس نے ریا پلئی کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا تھا۔مہیما چودھری نے سال 2006 میں آرکیٹکٹ بابی مکھرجی سے شادی کی تھی۔ شادی کے کچھ ماہ بعد میں بیٹی اریانا کی پیدائش ہوئی۔ اگرچہ بابی کے ساتھ بھی مہیما چودھری کی شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور 2013 میں ان سے الگ ہوگئیں۔ دونوں نے طلاق تو نہیں لی، لیکن بیٹی کی پرورش کرنے کا فیصلہ انہوں نے خود لیا۔خیال رہے کہ ان دنوں ٹینس پلیئر لینڈر پیس اور اداکارہ کم شرما دونوں سرخیوں میں ہیں۔ خبریں ہیں کہ دونوں ریلیشن شپ میں ہیں۔ دونوں کو حال ہی میں گوا میں اسپاٹ کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی دونوں کے ایک ساتھ گھومتے ہوئے اور ایک ریسٹورنٹ کی تصاویر بھی سامنے آئی تھی۔ اس کے بعد ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت مل گئی۔