• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اور بال غائب


فلائنگ ہارس اولمپیئن سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اور بال چوری ہوگئی، اولمپیئن سمیع اللہ خان کا مجسمہ بہاولپور میں اسپتال چوک پر لگایا گیا تھا۔

شہری کا کہنا ہے کہ مجسمہ لگانے کے کچھ دنوں بعد مجسمے سے بال چوری ہوئی، اب ہاکی غائب ہوگئی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ مجسمے سے بال، ہاکی چوری کا مقدمہ تھانہ کینٹ میں درج کرلیا گیا۔

مقدمہ ایک شہری کی درخواست پر درج کیا گیا ہے۔

تازہ ترین