آزاد کشمیر کی وادی لیپہ میں پیپلز پارٹی کے انتخابی جلسے سے سینیٹر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کشمیر میں وادی لیپہ میں جو بھی ترقی ہوئی وہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی پی نے یہاں سے ایک غریب شخص کو ٹکٹ دیا ہے، انتخابی مہم میں لوگوں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔
قمر زمان کائرہ نے خطاب میں کہاکہ عمران خان ہماری جان چھوڑو آپ سے عوام تنگ آچکے ہیں۔
اُن کا کہنا تھاکہ عوام کے پاس فیصلے کا وقت آن پہنچا ہے عوام نے فیصلہ کرنا ہے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں آپ کے مسائل پیپلزپارٹی حل کریں گی۔