• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان، بس اور ٹرک میں ٹکر، 28 افراد جاں بحق

ڈیرہ غازی خان میں تونسہ روڈ پر سیالکوٹ سے راجن پور آنے والی مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک ٹکر ہو گئی جس کے باعث 28 افراد جاں بحق ہوگئے۔بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو ڈاکٹر نیّر عالم کے مطابق حادثے کی شکار بس میں 75 مسافر سوار تھےجن میں سے 60سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، تمام زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ جائے وقوعہ سے بس اور ٹریلر کو ہٹاکر ٹریفک کوبحال کردیا گیا ہے۔


قومی خبریں سے مزید