• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بتائے کہ 16 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار کون ہے، شیری رحمان

نائب صدر پیپلز پارٹی، سینیٹر شیری رحمان کا بجلی گیس بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ حکومت بتائے کہ 16 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار کون ہے۔

شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی شارٹ فال 5000 میگاواٹ سے زیادہ ہو چکا ہے، اس وقت تمام پاور پلانٹس اپنی صلاحیت سے کم بجلی پیدا کر رہے ہیں، اس کا ذمہ دار کون ہے؟

شیری رحمان نے کہا ہے کہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر کہتے تھے ماضی کی حکومتوں نے ضرورت سے زیادہ پاور پلانٹ لگائے ہیں، اب ان کی اپنی بدانتظامی اور نااہلی کی وجہ سے ملک میں لوڈشیڈنگ واپس آگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے سی این جی اور صنعت کے شعبے کو گیس کی فراہمی بھی بند کر دی ہے، آپ بس انکوائری رپورٹ بناکر بری الذمہ نہیں ہو سکتے۔

تازہ ترین