اوکاڑہ میں معذور کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش پر مقدمے کے تفتیشی افسر کا معذور بچی کی والدہ سے ہی رشوت لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
معذور بچی کی والدہ نے سیٹیزن پورٹل پر شکایت کی تھی جس پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نوٹس لیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈیلیوری یونٹ کی ڈی پی او اوکاڑہ کو فوری کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ معاملہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ملزمان کو گرفتارکیا جائے اور فوری قانونی کارروائی کی جائے۔
وزیراعظم کی ڈی پی او اوکاڑہ کو تحقیقات سے متعلق آگاہ رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈی پی او اوکاڑہ نے متعلقہ تفتیشی افسر کو معطل کر دیا ہے۔