• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوریہ آئرلینڈ میں کورونا کے کیسز بڑھنے لگے

جمہوریہ آئرلینڈ میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے لگے اور آج 1071 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ پڑوسی اور انگلستان کا حصہ شمالی آئرلینڈ میں 1776 نئےکیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈبلن سے محکمہ صحت کی جانب سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد101ہوگئی ہے۔ کورونا کے 20 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں۔

محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ شمالی آئرلینڈ کے اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 109 ہوگئی ہے۔ شمالی آئرلینڈ کے 109 میں سے19 مریض آئی سی یو وارڈ میں داخل ہیں۔

تازہ ترین