فارورڈ کہوٹہ،حویلی (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں کٹھ پتلی وزیراعظم لانے کا فیصلہ ہوچکا ہے، الیکشن چوری ہوا تو نتائج نہیں مانیں گے، کشمیریوں کو شاہراہ دستور پر پہنچے کی کال دینگے، داروں کیخلاف نہیں چند افراد حدود و آئین سے تجاوز کر رہے ہیں،یہاں جسے غدار کہا جائے وہی وفادار ہوتا ہے ،نواز شریف کشمیریوں کا مقدمہ لڑیگا ، مودی کے حوالے نہیں کریگا، عمران خان نے اپنی نئی اے ٹی ایم مشین کیلئے باغ میں جلسہ کیا مگر یہ نہیں بتایا کشمیریوں کے ووٹ کتنے میں خریدے گئے ، تنویر الیاس نے ن لیگ کے ٹکٹ کے عوض 50 کروڑ دینے کا کہا مگر نواز شریف نے انکار کیا ،سلیکٹڈ پارٹی چاہتی ہے کشمیر کا تشخص چھین لیا جائے،کشمیر کا مقدمہ نواز شریف ہی لڑ سکتا ہے کسی جعلی وکیل کے بس میں نہیں ، ہم اس بات کا رونا نہیں روتے مودی ہمارا فون نہیں سنتا، کشمیر کشمیریوں کا ہے، آزاد کشمیر کو کسی صورت پاکستان کا صوبہ نہیں بننے دینگے، پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ ان خیالات کا ااظہار انہوں نے فارورڈ کہوٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔