• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا اوکاڑہ میں معذور بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کے واقعہ کا نوٹس‘ ملزمان کی گرفتاری کا حکم

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے اوکاڑہ میں معذور کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے، پیر کو سٹیزن پورٹل پر بچی کی والدہ نے شکایت کی تھی کہ مقدمہ کےتفتیشی افسر نے کارروائی کرنے کی بجائے ۓ ان سے رشوت لی۔وزیراعظم نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی فوری تحقیقات کا حکم دیا۔وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم ڈلیوری یونٹ نے ڈی پی او اوکاڑہ کو فوری کارروائی کی ہدایت کی جبکہ ڈی پی او اوکاڑہ نے متعلقہ تفتیشی کو معطل کردیا۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ معاملہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور فوری قانونی کارروائی کی جا ئے ، وزیراعظم عمران خان نے ڈی پی او اوکاڑہ کو تحقیقات سے متعلق آگاہ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین