کراچی (ٹی وی رپورٹ) مالاکنڈ اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں بارش نے تباہی مچا دی۔ مالاکنڈ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشیں ہوئیں، سوات، لوئردیر،اپر دیر سمیت دیگرشہروں میں بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی، لوئر دیر میں سیلابی ریلے کا پانی خال بازار کی کئی دکانوں میں داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلے میں گاڑی بھی بہہ گئی۔ دیامر فیری میڈو، نانگا پربت، راہی کوٹ، بابوسر، نیاٹ، کھنر میں بارشیں ہوئیں جس سے متعدد مقامات پر رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں جسکے باعث کئی ملکی و غیر ملکی سیاح پھنس گئے۔ عید کے پہلے روز ملک کے بالائی اور وسطی حصوں میں بارش کا امکان ہے۔