• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے نیب کومشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کی گرفتاری سے روک دیا

کراچی (این این آئی)سپریم کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے سے متعلق کیس میں مشیر جیل خانہ جات اعجاز حسین جاکھرانی کی درخواست ضمانت کی درخواست تین رکنی بنچ کے روبرو لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے نیب کو آئندہ سماعت تک گرفتاری سے روک دیا۔ جسٹس مقبول باقر اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے، اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے سے متعلق مشیر جیل خانہ جات اعجاز حسین جاکھرانی کی درخواست کی سماعت کی۔جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے ضمانت ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے مسترد کی۔ تین رکنی بنچ ہی اس درخواست کو سن سکتا ہے۔

تازہ ترین