قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ٹی او آر کے معاملے پر حکومت رابطے کرے گی تو بات چیت کے لیے تیار ہیں، حکومت سے پوچھیں گے کہ ٹی او آرسے حکومت کو کون سی ڈسٹرب کرنے کی کوشش نظر آتی ہے۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت سے پوچھیں گے کہ انہیں ٹی او آر پر کیا اعتراض ہے، ہم نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ جس کا بھی نام آئے اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ جس نے قرضے معاف کرائے وہ بھی اتنا ہی مجرم ہے، حکومت کیوں سمجھ اور سوچ رہی ہے کہ اپوزیشن قرضے معاف کرانے والوں کو بچانا چاہتی ہے۔