• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کورونا کیلئے مختص کتنے وینٹی لیٹرخالی ہیں؟

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لئے 556 وینٹی لیٹرز مختص ہیں، جن میں سے 294 خالی ہیں۔

کراچی میں کورونا کے لیے مختص وینٹی لیٹرز اور آکسیجن والے بستروں کی صورتحال سے متعلق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 262 وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں جبکہ 294 وینٹی لیٹرز خالی ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ سرکاری اور نجی اسپتالوں میں کورونا کیلئے 1 ہزار 468 آکسیجن والے ایچ ڈی یو مختص ہیں۔

محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ 642 آکسیجن والے ایچ ڈی یو پر مریض موجود ہیں، 826 خالی ہیں۔

تازہ ترین