• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید محض جانور نہیں بلکہ اپنی انا قربان کرنے کا نام ہے ، احسن خان

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان نے عیدالاضحیٰ کا اصل فلسفہ بیان کردیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری ایک اسٹوری میں کہا کہ عید محض جانوروں کی قربانی کا نام نہیں ہے۔

احسن خان کے مطابق عید کا اصل مقصد اپنی انا کی قربانی بھی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ قربان کریں جو آپ کو سب سے زیادہ عزیز ہو کیونکہ یہی اس عید کا اصل مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عید کے اصل فلسفے کو سمجھتے ہوئے اور اس کا تجربہ کرتے ہوئے فیملی اور دوستوں کے ساتھ عید منائیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، یو اے ای سمیت خلیجی ملکوں میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔

مکہ مکرمہ، مسجد الحرام میں نماز عید الاضحیٰ ادا کرنے کے بعد مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کر رہے ہیں، پاکستان میں عید کل منائی جائے گی۔

تازہ ترین