• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: قربانی کے لیے ساڑھے 4 لاکھ کی بکروں کی جوڑی

بھارتی ریاست اتر پردیش کے صدر مقام لکھنو میں ایک شخص نے عید قرباں پر قربانی کے لیے ساڑھے 4  لاکھ روپے مالیت کی بھاری رقم کے عوض بکروں کا ایک  جوڑا خریدا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دریائے گھومتی کے کنارے لگنے والی مارکیٹ سے اس نے یہ دو بکرے خریدے۔ ان میں سے ایک بکرے کا وزن 170 کلوگرام جبکہ دوسرے کا 150 کلو گرام ہے۔

یہ دونوں بکرے دو سال کی عمر کے ہیں اور ان دونوں کی روزانہ کی خوراک پر تقریباً چھ سو روپے خرچ ہوتے ہیں۔

انکی خوبصورت جسمانی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے انھیں خوراک میں کاجو، پستہ، بادام، مٹھائی اور مہنگے جوس دیئے جاتے ہیں، جبکہ گندگی اور جراثم سے محفوظ رکھنے کے لیے انھیں روزانہ نہلایا بھی جاتا ہے۔

تازہ ترین