جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں کو پھانسیاں دی جارہی ہیں، بنگلادیشی حکومت قانونی تقاضے پورے نہیں کررہی، 1971 کے معاہدے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں کو دی جانے والی پھانسیوں کے خلاف کراچی میں جماعت اسلامی نے احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکا اسلامیہ کالج سے مزار قائد چورنگی پہنچے ۔
شرکا سے ٹیلی فونک خطاب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بنگلادیش کے حکمران بھارت کے ایما پر کام کررہے ہیں، پاکستان کی طرف سے بھی اس مسئلے کو کسی فورم پر نہیں اٹھایا جارہا ۔ریلی سے معرا ج الہدٰی صدیقی، حافظ نعیم الرحمان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔