ریاض (اے ایف پی )سعودی حکومت کی جانب سے محرم کی شرط ختم کرنے بعد پاکستان کی 35 سالہ بشریٰ شاہ نے محرم کے بغیر فریضہ حج ادا کیا۔
اے ایف پی کے مطابق جدہ میں مقیم پاکستانی خاتون بشریٰ شاہ نے محرم کے بغیر حج کا فریضہ ادا کیا۔ رواں برس سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے خاتون کو نامحرم کے بغیر حج کی اجازت دی تھی۔
اس موقع پر بشریٰ شاہ نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بچپن ہی سے اللہ کے گھر کی زیارت کی تمنا تھی اور یقین نہیں آرہا ہے کہ یہ خواب اس طرح ایک تاریخی موقع پر پورا ہوا۔
میرے ساتھ کئی اور خواتین بھی ہیں اور ہم سب بہت خوش ہیں۔بشریٰ شاہ کے شوہر نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اہلیہ کی حوصلہ افزائی کی اور گھر میں رہ کر اپنے بیٹے کی دیکھ بھال کی۔