• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا جس کے بعد پولیو کے کیسز کی تعداد 65 ہو گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ میں ڈیڑھ سالہ بچے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

نیا کیس سامنے آنے کے بعد بلوچستان میں پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 27 ہو گئی۔

پولیو کے خیبر پختون خوا سے 18 اور سندھ سے بھی 18 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو وائرس کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

صحت سے مزید