سینئر پیونی جج جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپھوٹو نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قائم مقام چیف جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپھوٹو سے حلف لیا۔
تقریبِ حلف برداری میں سندھ ہائی کورٹ کے ججز، سینئر وکلاء اور دیگر شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی 9 جنوری تک چھٹیںوں پر ہیں۔