امریکی ریاست نیویارک کی سب وے ٹرین میں خاتون کو زندہ جلانے کے واقعے میں ملزم پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
نیویارک پولیس نے سب وے ٹرین میں سوئی ہوئی خاتون کو زندہ جلانے کے واقعے میں ملزم پر قتل اور آگ لگانے کے الزامات عائد کر دیے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم کو واقعے کے 6 گھنٹے بعد گرفتار کیا گیا۔
امریکی محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ ملزم کو واقعے کے 6 گھنٹے بعد گرفتار کیا گیا، مشتبہ شخص 2018ء میں بغیر اجازت امریکا میں داخل ہوا تھا۔
محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے کہا ہے کہ کچھ دنوں بعد ملزم کو گوئٹے مالا ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ واضح نہیں ملزم کب غیر قانونی طور پر دوبارہ امریکا میں داخل ہو گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی کی ریاست نیویارک کی سب وے ٹرین میں سوئی ہوئی عورت کو جلا کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔