• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا پہلی بار عوامی سطح پر اسماعیل ہنیہ کے قتل کا اعتراف

اسماعیل ہنیہ شہید—فائل فوٹو
اسماعیل ہنیہ شہید—فائل فوٹو

اسرائیل نے پہلی بار عوامی سطح پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ حوثیوں کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں۔

اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ ہم نے حماس کو شکست دی ہے، حزب اللّٰہ کو شکست دی ہے، ایران کے دفاعی اور پیداواری نظام کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے شام میں بشار الاسد کی حکومت کو گرا دیا ہے، حوثیوں کے اسٹریٹجک انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچائیں گے۔

اسرائیلی وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ حوثی رہنماؤں کے ساتھ بھی وہی کریں گے جو ہم نے اسماعیل ہنیہ، یحیٰی سنوار اور حسن نصراللّٰہ کے ساتھ کیا۔

واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں ایران کے صدر کی حلف برداری کی تقریب کے بعد 31 جولائی کو شہید کیا گیا تھا۔

2006ء میں اسماعیل ہنیہ نے حماس کو فلسطین میں ایک انتخابی کامیابی دلائی اور بعد میں حماس کے سیاسی چیف کے طور پر سفارتی کوششوں کی قیادت کی تھی۔

11 اپریل 2024ء کو عید کے دن اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے اور 4 پوتے پوتیاں اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید