راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے عیدکیلئے سیکورٹی پلان جاری کردیا، 3ہزار سے زیادہ افسران و ملازمین سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات کردیےگئے۔ ادھر آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں عید پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کی گئی۔ سٹی پولیس آفیسر کی ہدایات کے پیش نظر مری میں ٹریفک پولیس کی معاونت کے لیے 300سے زیادہ پولیس افسروں اورملازمین تعینات کیے گئے ہیں۔ دریں اثناء آئی جی اسلام آباد نےاجلا س کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کو سیکورٹی پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی ۔ آئی جی نے ڈی جی سیف سٹی کو کہا کہ عید پر ضلع بھر کی سیکورٹی کی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کروائیں ۔