• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 سماج دشمن گرفتار، 11مسروقہ موٹر سائیکل، اسلحہ برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) مختلف واقعات میں 26سماج دشمن پکڑے گئے۔پیرودھائی پولیس نے عمیر اوراحمد کے قبضہ سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینی گئی رقم ایک لاکھ 50 ہزار روپے، اسلحہ اور 4موٹرسائیکل برآمد کئے۔رتہ امرال پولیس نے علی گینگ کے 2ملزموں علی حیدر اور حمزہ کے قبضہ سے 4چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔راولپنڈی پولیس نے شہری سے قیمتی گاڑیاں رینٹ پر لے کرانہیں خورد برد کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم سمیت 3 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے 12ملزموں کو گرفتار کرکے 12 پستول برآمد کر لئے۔ پولیس نے 4ملزموں سے260گرام چرس ،15لیٹر شراب اور خنجر برآمد کرلیا۔ واہ کینٹ پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم کوگرفتار کرکے 3چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے ۔ رتہ امرال پولیس نے منشیات فروش کوگرفتارکرکے ایک کلو 300گرام چرس برآمد کرلی ۔ رتہ امرال پولیس نے منشیات فروش کے قبضہ سے ایک کلو 300گرام چرس برآمد کر لی۔ واہ کینٹ پولیس نے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کرکے مسروقہ رقم اور چوری شدہ موبائل فونز برآمد کرلئے ۔ واہ کینٹ نے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو افرادسے مسروقہ رقم 60 ہزار روپے اور چوری شدہ 2موبائل فون برآمد کر لئے۔
اسلام آباد سے مزید