ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر ساہیوال یونیورسٹی نے اپنے جونیئر فیکلٹی ارکان کو مختلف عہدوں پر اضافی ڈیوٹی سونپنے کے احکامات واپس لے لیے، اس ضمن میں گزشتہ روز باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، وی سی نے اپنے قریبی جونیئر فیکلٹی ارکان کو ایڈیشنل رجسٹرار، ایڈیشنل ٹریثرار اور ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات کا اضافی چارج د ے رکھا تھا جس پر دیگر فیکلٹی ارکان اور یونیورسٹی کے بعض دیگر حلقوں نے اعلیٰ حکام کو دیے گئے لیٹرز میں اپنے اعتراضات کا اظہار کیا تھا، اس معاملے کی باز گشت صوبائی اسمبلی میں بھی سنی گئی جس کے بعد گزشتہ روز وائس چانسلر نے مذکورہ بالا پروفیسروں سے اضافی عہدوں کا چارج واپس لے لیا۔