• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پردیسیوں کی واپسی ، پشاورکی سڑکیں سنسان ہو گئیں

پشاور(جنگ نیوز)پردیسیوں کی واپسی کے بعد پشاورکی سڑکیں سنسان ہو گئیں اور پشاورمیں صرف پشاوری رہ گئے ۔تفصیلات کے مطابق عید الاضحی اپنے خاندان والوں کے ساتھ منانے کیلئے گزشتہ روز مختلف کاروبار سمیت دیگر امور کیلئے پشاورمیں ٹھہرے افراد نے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کر لیا جس کے بعد پشاورکی سڑکیں سنسان ہو گئیں ۔واضح رہے کہ پشاور میں مقیم دیگر اضلاع کے سرکاری ملازمین،نجی دفاتر میں کام کرنے والے ورکرز ،محنت مزدوری کرنے والے افراد اور پڑھائی کے سلسلے میں مقیم طلبہ نے پیر اور منگل کے روز اپنے آبائی علاقوں کا رخ کیا ۔
پشاور سے مزید