• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی : نظام عدل کیلئے عاشقان مصطفی ؐکو میدان میں نکلنا ہوگا

گھوٹکی( نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان نورانی (گروپ) کی جانب سے نظام مصطفیﷺ کانفرنس میں مرکزی صدر جمعیت علماء پاکستان نورانی(گروپ)  ڈاکٹر زبیر ، سید عقیل انجم قادری ، پیر میاں شفقت حسین ، سید ضمیر شاہ جیلانی ، مولانا منیر احمد سھروردی، عبدالحفیظ کلوڑ ، مولانا محمد اسلم لانگاہ ، مولانا واحد بخش بھٹو ،قاری غلام رسول چنہ اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر زبیر نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں اور ظالم وڈیروں سے نجات حاصل کیئے بغیر نظام مصطفی کا نفاذ نا ممکن ہے  ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نام نہاد لیڈر سیاست اور کمائی پاکستان میں کرتے ہیں اور اپنا مال باہر کے  بینکوں میں رکھتے ہیں ۔ہمیں ایسے ظالموں سے نجات حاصل کرنی ہوگی اور عدل و انصاف پر مبنی نظام مصطفی اس وطن پاک میں نافد کرنا ہوگا تو مظلوموں کو عدل  اور غریبوں کو انکے حقوق ملیں گے انہوں نے کہا کہ اس کام کے لیے عاشقان مصطفی کو میدان میں نکلنا ہوگا اور باطل کے ہتکنڈوں کو ناکام بنانا ہوگا ۔
تازہ ترین