• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجنٹائن اور بارسلونا فٹبال کلب کے معروف کھلاڑی لیونل میسی کی تصویر سوشل میڈیا پر دنیا کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی تصویر بن گئی۔


انسٹاگرام پر میسی کے ذاتی اکاؤنٹ سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں ارجنٹائن کے کھلاڑی کو کچھ روز قبل جیتے گئے کوپا امریکا ٹورنامنٹ کی ٹرافی تھامے دیکھا جا سکتا ہے ۔

اس تصویر کو اب تک دو کروڑ 10 لاکھ لوگوں نے لائک کیا ہے۔

میسی کا شمار دنیا کے بہترین فٹ بالر میں ہوتا ہے جنہوں نے اس کھیل کی تاریخ میں کئی اعزازات اپنے نام کیے ہیں اور حال ہی میں ان کی قیادت میں ارجنٹائن نے فائنل میں برازیل کو شکست دے کر ’کوپا امریکا‘ کپ اپنے نام کیا ہے۔

تازہ ترین