• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کے میسجز بھیجنے والوں کو عید مبارک: یاسر حسین

فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے عید کے میسجز بھیجنے والوں کو خصوصی طور پر عید کی مبارکباد دے دی۔

یاسر حسین نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی سیلفی شیئر کی جس میں وہ نمازِ عید کے لیے مسجد میں موجود ہیں اور اس کے علاوہ مسجد میں دیگر نمازیوں کی بھی تصویر شیئر کی۔


اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے تمام دوستوں اور مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔

اُنہوں نے لکھا کہ ’میری طرف سے اُن لوگوں کو خصوصی طور پر عید مبارک جو کل رات سے عید مبارک کے میسجز بھیج رہے ہیں۔‘

یاسر حسین کے اس مزاحیہ کیپشن پر صارفین اُنہیں خوب داد دیتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین بہت جلد والدین بننے والے ہیں جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی تھی۔

اقرا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ ’الحمداللّٰہ! ہمارا ننھا مہمان رواں سال جولائی میں اس دُنیا میں آجائے گا۔‘

خیال رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

تازہ ترین