• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی جانب سے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر 7 ملین یعنی 70 لاکھ فالوورز رکھنے والی خوبرو اداکارہ سارہ خان نے شوہر فلک شبیر کے ہمراہ عید کی تصویریں اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کردی ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں سارہ خان ڈیزائنر آغا نور کا خوبصورت جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے اور ہمیشہ کی طرح بہت حسین لگ رہی ہیں۔

دوسری جانب فلک شبیر سفید ٹی شرٹ اور جینز میں ملبوس ہیں اور اپنی اہلیہ کو پھول دیتے نظر آرہے ہیں۔

سارہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میری اور فلک کی طرف سے آپ سب کو عید مبارک ہو۔‘

اداکارہ کی پوسٹ پر اُن کی مداحوں کی بڑی تعداد بھی اُنہیں عید کی مبارکباد دیتی نظر آرہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔

تازہ ترین